اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں :اٹھارویں سالانہ بیلوں کی دوڑ کےمقابلوں کا اہتمام

کھاریاں ( تنویر نقوی )ڈھل ککہ میں اٹھارویں سالانہ بیلوں کی دوڑ کےمقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں چاراضلاع کے 80 زمینداروں کے بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا۔کھاریاں کے نواحی علاقہ ڈھل ککہ میں 18 ویں سالانہ بیلوں کی دوڑ کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جسمیں چار اضلاع گجرات۔جہلم۔منڈی بہاوالدین۔اور سرگودھاسمیت 80 زمینداروں کے بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا اوراپنے مالک کی جیت کو برقرار رکھنے کے لئیے خوب زور آزمائی کی ۔اس کھیل میں دس منٹ میں سب سے زیادہ چکر لگانیوالی جوڑی اپنی کامیابی برقرار رکھ پاتی ہے ۔پہلے ۔دوسرے اور تیسرے نمبر آنیوالوں میں نقد ۔ٹرافی۔نوٹوں کا ہار اور جھنڈا انعام دیاجاتا ہے۔ڈھل ککہ اکھاڑے میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے۔دوسرا 90 اور تیسرا 80 ہزار دیا گیا۔ میلے کا ایسا سماء تھا کہ لوگ پورا دن لطف اندوز ہوتے رہے اس کے علاوہ کھانے پینے اور جانوروں کے سجاوٹ کی اشیاء کے اسٹال بھی لگاے گئے تھے