اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جہلم: پی ٹی آئی کے ایم این اے اور پی پی پی سنٹرل پنجاب کے صدر آمنے سامنے۔۔۔!

سرائے عالمگیر(صغیر احمد راٹھور سے)جہلم جی ٹی روڈ کے کنارے ٹیولیپ ہوٹل سے ملحقہ زمین گجرات کےدو بڑے سیاسی خاندانوں میں تنازعہ کا باعث بن گئی۔فریقین نے ایک دوسرے پر فراڈ ،اختیارات سے تجاوز ، قانون شکنی ،سیاسی انتقام اور زمین پر قبضہ کا الزام لگا دیا۔جبکہ سادات خاندان کا کہنا ہے کہ یہ زمین سالوں سے سادات خاندان کی ملکیت تھی جس کا کیس عدالت میں دائر کیا گیا۔ جس کا فیصلہ عدالت سے سادات خاندان کے حق میں ہوا ۔موضع مہہ کلاں سرائے عالمگیر کا رقبہ ہے جس کی قانونی جنگ جیت کر ریکارڈ درست کروایا 4 سال طویل ٹرائل کے بعد کیس جیتا۔ سادات خاندان سمیت پورے گاوں کی زمین کو چوہدری شریف آف مرزاطاہر کی جانب سے متنازعہ بنایا گیا۔دوسری طرف پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے الزام لگایا ہے کہ میرے قریبی عزیز چوہدری شریف ٹیولپ ہوٹل والوں کی زمین پر تحریک انصاف کے ایم این فیض الحسن شاہ نے قبضہ کر لیاہے۔ قیمتی اراضی کی نشاندہی کے اس تنازعہ کو بر وقت حل نہ کیا گیا تو کوئی بڑا سانحہ رو نما ہو سکتا ہے۔