اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صوبائی وزیر قانون چوہدری فاروق کے قتل میں ملوث پانچ لاکھ ہیڈ منی والا خطرناک مجرم اورنگزیب عرف رنگا کو گرفتار

گجرات پولیس نے سابق صوبائی وزیر قانون چوہدری فاروق کے قتل میں ملوث پانچ لاکھ ہیڈ منی والا خطرناک مجرم اورنگزیب عرف رنگا کو گرفتار کر لیا آر پی او گوجرانوالہ نے ڈی پی او گجرات سید علی، ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا اور ایم پی اے میاں اختر حیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم پر قتل، اقدام قتل ،ڈکیتی ،اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، بدفعلی جیسے سنگین جرائم کے گیارہ مقدمات درج ہیں جسے عدالت چھ بار سزائے موت ہوچکی ہے یہ خطرناک 2012 میں کوٹ لکھپت جیل سے فرار ہو گیا تھاآر پی او نے بتایا کہ بدنام زمانہ خطرناک قاتل نے 2002 میں ساتھیوں کے ہمراہ سرائے عالمگیر کے علاقے دندی دارہ بازار میں فائرنگ کر کے چوہدری فاروق سمیت پانچ افراد کو قتل اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا اور اس کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم کو چھ بار سزائے موت سنائی تھی کوٹ لکھپت جیل سے فرار کے بعد مجرم نے جلال پور جٹاں میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے ڈاکٹر عطاء الرحمان کو قتل کر دیا شاطر ملزم آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ میں بھیس بدل کر محمد قاسم کے نام سے وکیل کے پاس بطور منشی کام کر رہا تھا پولیس نے مجرم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی آر پی او نے بڑی کامیابی پر ڈی پی او سید علی محسن کو خراج تحسین اور پولیس ٹیم میں انعامات تقسیم کئے

اعجاز شاکر ۔۔نیوز الرٹ ۔۔ گجرات