اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت کی چتا جلائیںگے، سیاپا ہم مکا ئیں گے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میڈیا نے بھارت کو شکست فاش دی، بھارت کے نیول چیف اور ایئرچیف کو پریس کانفرنس کے دوران لعنتیں پڑی تھیں جب کہ بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھرپکڑلیں گے، عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کراچھا اقدم اٹھایا، سب جماعتیں اکٹھی تھیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی آخری ہوگی ساری بھارت کی چتا جلادیں گے، سیاپا ہم مکا دیں گے، ہماری میزائل پاورآسام تک ہے بھارت کا انچ بھی ہم سے محفوظ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کا ٹینڈر دینے جا رہے ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس پیر سے بھارت روانہ ہوگی۔ ترکی سے معاہدے ترک کرنسی میں ہوں گے، 20 مارچ کو وی آئی پی جناح ایکسپریس کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عالمی معیار کے مطابق پٹری کو اسٹینڈرڈ گیج پر کریں گے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے سے نقصان کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رحمٰن بابا اور سکھر ایکسپریس بہت کامیابی سے چل رہی ہیں، 8 ٹرینیں 14 ٹرینوں تک پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے نے 4 ماہ میں ایک ارب روپے کمائے، پاکستان کے اندر ریلوے کا جال بچھا دیں گے، ایئر پورٹ بند ہونے کے بعد ریلوے نے کمی پوری کی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عمران خان متحد ہیں، میں وہ سیاستدان ہوں جو کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں۔ بچہ بھی ان کا تھا، بارود بھی ان کا تھا جگہ بھی ان کی تھی۔ بھارت کے سارے اینکر میدان جنگ میں تھے، بھارت میں 400 چینل پاکستان کے چینلز کا مقابلہ نہیں کر سکے۔