اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع

احتساب عدالت نے سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جائے گا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ریفرنس کا عمل اب حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔عدالت نے عبدالعلیم خان کو 2 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 فروری کو علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔