اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پرکامیاب لینڈنگ اورٹیک آف

پاک فضائیہ کے جی دار پائلٹس نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر لڑاکا طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ طیاروں کوموٹروے پرہی ایندھن فراہم اورہتھیاروں سےلیس کیا گیا تھا۔اس موقع پروفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے علاوہ سینیئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدودکی خلاف ورزی کی گئی جب بھارتی طیارے بالا کوٹ میں داخل ہوتے ہی پاکستانی فائٹرز کو چوکنا پا کر پے لوڈ گرا کرفرار ہو گئے تھے۔پاکستان کی جانب سے شدیداحتجاج کے باوجود اگلے ہی روز بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ نے دو طیارے مار گرائے۔ ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا جسے بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا۔