اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چین میں تیرہ ہزار دہشت گرد گرفتار

سنکیانگ میں تقریباً چین نے اپنے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے خلاف متنازعہ سکیورٹی کریک ڈاؤن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سن 2014ء کے بعد سے تقریباً تیرہ ہزار ’دہشت گرد‘ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ پیر کے روز چین کی اسٹیٹ کونسل اور چینی کابینہ نے ایک مرتبہ پھر حکومتی پالیسیوں کا مکمل دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اور انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششیں قانون کے عین مطابق کی گئیں۔ سنکیانگ میں جاری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیجنگ حکومت کو بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق وہاں قائم ’حراستی کیمپوں‘ میں دس لاکھ کے قریب اقلیتی ایغور باشند بند ہیں۔