اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی الیکشن کمیشن کا مودی کی نفرت انگیز تقریر کیخلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم مودی کیجانب سے راجستھان میں انتخابی مہم کی آڑ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے پر بھارتی الیکشن کمیشن نے مودی کی نفرت انگیز تقریر کیخلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مودی کی راجستھان میں کی گئی تقریر کیخلاف شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں، مودی نے راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ لوگوں کی جائیداد، زمین اور سونا مسلمانوں میں بانٹ دے گی۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

اپوزیشن جماعت کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے بیان کیخلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی، کانگریس کا کہنا ہے کہ امیدوار کی حیثیت سے قطع نظر، شہریوں کے مختلف طبقوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نااہل قرار دینا ہی واحد حل ہے۔