اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد کی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی فضائی حدود 20 سے 23 مارچ تک روزانہ چند گھنٹوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فضائی حدود بند کرنے کی وجہ یوم پاکستان کی تیاریاں ہیں۔ بیس، اکیس اور بائیس مارچ کو شہر کی فضائی حدود صبح 8 سے دوپہر 12 جبکہ دوپہر 2 سے شام 4 بجے تک بند رہیں گی۔تئیس مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر فضائی حدود صبح 8 سے شام 4 بجے تک بند رکھی جائیں گی۔یوم پاکستان کی پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے علاوہ دنیا بھر سے نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔اس کے علاوہ یوم پاکستان کی تقریب میں فضائی کرتب دکھانے کیلئے چین سے خصوصی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچےگی۔