اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہالینڈ میں بلااشتعال فائرنگ

ہالینڈ کے انسداد دہشت گردی کے محکمے نے کہا ہے کہ اتریخت شہر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے ایک ٹرام کے علاوہ کئی دیگر مقامات پر بھی بلااشتعالل فائرنگ کی۔ ڈچ حکام نے ٹرام میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے کے مطابق حملہ آور مفرور ہے اور اُس کی تلاش جاری ہے۔ عام لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اُتریخت شہر کی پولیس اور ملکی خفیہ ادارے اس واقعے کو ’ممکنہ دہشت گردی‘ قرار دے رہے ہیں۔ ڈچ وزیر اعظم مارک رُٹّے نے اس حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد ملکی دارالحکومت دی ہیگ سمیت کئی شہروں میں سکیورٹی انتظامات فوری طور پر سخت تر کر دیے گئے ہیں۔