اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کابینہ کی ری شفلنگ نہیں،سرجیکل اسٹرائیک لگ رہی ہے۔ نفیسہ شاہ

کراچی میں پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور دیگر رہنماؤں نے دھواں دار پریس کانفرنس کی۔نفیسہ شاہ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ کل جوکچھ ہوا وہ صرف کابینہ کی ری شفلنگ نہیں ہے۔ بلکہ یہ سر جیکل اسٹرائیک لگ رہی ہے۔ جن لوگوں نے حکومت کو سلیکٹ کیا انہیں کارکردگی نظر نہیں آئی۔ آٹھ ماہ میں حکومت نے مہنگائی دی اور پیٹرول بم گرائے ،نفیسہ شاہ نے کہاکہپیپلزپارٹی کے دور کے وزیر اب ان کے مشیر بنے ہیں۔ اس کا مطلب ہے آصف زرداری کی ٹیم بہترین ٹیم تھی۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو اعجاز شاہ کی تقرری پر اعتراض ہے۔ ان کے بیانات بھی تشویشناک ہیں۔بینظیر بھٹو نے اپنی جان کے خطرے کے حوالے سے اعجاز شاہ کا نام بھی لیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نےکہاکہ فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزات ملی ہے۔ امید ہےاب پی ٹی آئی خلائی سفر کرے گی۔ ہوسکتا فواد چوہدری ہمیں چاند پر پہنچا دیں۔ پریس کانفرنس میں سینیٹر عاجز دھامرہ نے بھی پی ٹی آئی پر خوب تنقید کی