اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تنازعات کے خاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کو کردار ادا کرنا ہو گا

بشکک میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرغزستان کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں، یقین ہے تنظیم کے مستقبل کا سفرجاری رہےگا، پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک ہے، پاکستان میں متحرک افرادی قوت موجودہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا تنازعات کےخاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکردار ادا کرناہوگا، ایس سی او کلچرل اور ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز دیتاہوں، ایس سی او ممالک کوباہمی رابطوں کو بہتر بناناچاہیے اور فوڈ سیکیورٹی اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے تنظیم کو اقدامات کرنے چاہئیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے فریم ورک بنانا ہوگا، پہلی بار ایشیا عالمی تجارت کا محور اور مرکز بن رہا ہے۔ان کا کہنا تھا ہم ان چند ملکوں میں سے ہیں، جنہوں نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کیے، ایس سی او کے انسداددہشت گردی پروگرام میں شامل ہیں، پاکستانی سیکیورٹی اداروں نےدہشت گردی کیخلاف قربانیاں دیں، ایشیا کے بنیادی تنازعات حل کئے بغیرترقی ممکن نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا خارجہ پالیسی تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پرمشتمل ہے، سی پیک کےدوسرے مرحلے کا آغازکر دیاگیا ہے، خطےمیں وسیع تجارت کےنئےمواقع سامنے آرہے ہیں۔