اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت پاکستان سے مذاکرات پر آمادہ

پاکستان کی خطے میں قیام امن کےلیے مذاکرات کی پیش کش پر بھارت کا مثبت جواب سامنے آگیا اور بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب سفارتکاری رنگ لے آئی ، سفارتی ذرائع نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھا دیا، دونوں خطوط وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے خط کے جواب میں لکھے گئے۔ خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔  خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا پورے خطے میں امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے مدعے پر خصوصی توجہ ہو۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے کاؤنٹر پارٹس کو خط لکھ کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔ یاد رہے چند روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں پاک بھارت وزرائے اعظم نے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ہلکی پھلکی گپ شپ کی، جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔ْ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نریندر مودی میں مصافحہ سربراہ اجلاس کے دوران ہوا، وزیر اعظم نے نریندر مودی کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی۔  خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا،  مذکورہ خط میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا  پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام کے قیام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔ خط  میں کہا گیا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا اور ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔