اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کونسلر ایلیکٹ نہیں ہوسکتے،وزیراعظم سلیکٹ ہوگئے

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماسینیٹر شیری رحمان نے قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ لفظ پر پابندی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سلیکٹڈ کے لفظ پر کل تالیاں بجائی تھیں، عمران خان نے آج سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی لگوا دی ہے، سلیکٹڈ لفظ پر پابندی لگوانا دراصل اس بات کی عکاسی کرتا ہےکہ عمران خان کے دل میں چور ہے، عمران خان کا لفظ سلیکٹڈ سے اتنا خوف مضحکہ خیز ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا عمران خان کو پہلے میانوالی کا کونسلر بنوایا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، جس شخص کی کونسلر کی سیٹ جیتنے کی اہلیت نہ ہو اور وہ وزیراعظم سلیکٹ ہو جائے تو ملک تو تباہ حال ہوگا۔