اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کیلئےریاست مدینہ رول ماڈل ہے

وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں پتہ ہےکن لوگوں نے اسلام کےنام پردکانیں کھولی ہوئی ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا تواس کے پیچھے کیاوجہ تھی، نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک وژن ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ریاست مدینہ کی بات ووٹ لینےکےلیےکرتاہوں۔ مدینہ کی ریاست بنانے کے لیے اس کے مقصد کو سمجھنا چاہیے، ریاست مدینہ نئے پاکستان کے لیے ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے ، ملک کی جامعات میں ریاست مدینہ پر پی ایچ ڈی کراناچاہتا ہوں۔انہوںنے کہا اقلیتوں سےقیامت تک عبادت گاہیں محفوظ رکھنے کا معاہدہ کیاگیا، اقلیتوں کو اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی دی گئی، نبی کریمﷺ کواللہ نے صرف پیغام دینےکی ذمے داری دی، لوگوں کی دین کی راہ پر چلانا اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا دنیاکی جدید ریاستوں نےریاست مدینہ سےرہنمائی حاصل کی، مسلمانوں کےلیےایک ہی ماڈل ریاست ہےاور وہ ہے، ریاست مدینہ، حضرت علی ؓیہودی کے خلاف مقدمہ ہارے تو قاضی نے بیٹی کی گواہی قبول نہ کی، ریاست مدینہ کی بات کرتا تو اس کے تصور کو سمجھیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جن پر کرپشن کے کیس ہیں وہ اپنی بےگناہی کے ثبوت نہیں دیتے، مجھ پر کیس بنا تو اپنا مؤقف ثابت کرنے کے لیے 60 دستاویز پیش کیے، کسی سے جواب طلب کریں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے، پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں،قانون کی بالا دستی کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، اللہ نے ہمیں جو مثال پر چلنے کا حکم دیا، ہم اس سے پیچھے چلےگئے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نےایک قوم کھڑی کی تھی جوہرشعبےمیں آگےنکلی، ہمارےہاں تعلیم ہےکہاں ؟50فیصدکےپاس توتعلیم ہے ہی نہیں، قانون کی حکمرانی آجائےتولوگوں کےزیادہ ترمسئلےحل ہوجائیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا 24 ہزار ارب کی کرپشن کرنے والوں کے لیے جیل میں اے سی ،ٹی وی لگے ہیں، ہمارےہاں غریب کے لیے الگ اور طاقتور کے لیے الگ قانون ہے، ہماری جنگ قانون کی حکمرانی کی جنگ ہے۔ان کاکہنا تھاکہ ہم نے پوری طرح اس ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ماڈل ریاست بنانا ہے، بہت سے ریاستیں مدینہ کی ریاست کی طرز پر قائم نہیں ہیں، اللہ رب العالمین ہے رب المسلمین نہیں ہے۔ ہم نے پیچھے رہ جانے والےقبائل اضلاع کےلیےاضافی فنڈرکھے، ہمارادین کہتاہےکہ اقلیتوں کوان کےحقوق دیں، قائداعظم نے اقلیتوں کوحقوق دینےمیں کوئی نئی بات نہیں کی، قائداعظم نےوہی بات کی جواسلام نےتعلیم دی ، بلوچستان میں 70فیصدلوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کرتاپورراہداری پرسکھ برادری کوپوری طرح سہولت دیں گے، مجھے علم ہے کرتاپور کی آپ کےلیےوہی اہمیت ہے جو ہمارے لیے مکے مدینے کی ہے۔مزیدان کا کہنا تھا اسلام کی تعلیم پر چلتے ہوئے اقلیتوں اوران کی عبادت گاہوں کو پورا تحفظ دیں گے، کسی نے صحیح معنوں میں ریاست مدینہ سے متعلق سمجھا یا ہی نہیں ہے، ہم اس سےمتعلق لوگوں کوآگاہ کریں گے،پی ایچ ڈی کرائیں گے۔