اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا ،وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بنالیتاہے: وزیراعظم عمران خان

نوشہرہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتا ہے، شوگرمافیا کےخلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو معاشرہ کمزور طبقے کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا، معاشرے کی پہچان کمزور طبقے سے ہوتی ہے، اچھے معاشرے کی ایک پہچان قانون کی بالادستی بھی ہوتی ہے، قوم وسائل کی کمی سے غریب نہیں بلکہ قانون کی بالادستی نہ ہونے سے ہوتی ہے۔
قانون کی بالادستی کی بات پاکستان میں لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی، قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتاہے طاقتور کو قانون کےنیچے لانا ہے، طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتاہے، شوگرمافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتے ہیں، ٹیکس نہیں دیتے، شوگر مافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں، بنانا ری پبلک میں طاقتور کے لئے الگ قانون ہوتا ہے، ملک میں کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔