اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوروناکی انتہائی سنگین صورتحال ،بڑے شہر بند کیے جا سکتے ہیں:اسد عمر

ملک میں کوروناکی انتہائی سنگین صورتحال ہے،ہمارے 90 فیصد سے زائد وسائل استعمال ہو رہے ہیں۔آکسیجن سپلائی پر بہت لوڈ پر رہا ہے،گزشتہ ہفتے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔آئندہ کچھ دنوں میں یہی صورتحال رہی تو بڑے شہر مکمل بند کرنے پڑے گے۔خدارا عوام تعاون کریں :اسد عمر (چیئرمین این سی او سی)

دوسری جانب کورونا وائرس سےمزید 148 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535، سندھ میں 2 لاکھ 74 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 8 ہزار 462، بلوچستان میں 21 ہزار 127، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204، اسلام آباد میں 70 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔