اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اٹلی کا ایسا گاؤں جہاں کے بہت سے مقامات انٹرنیٹ سروسز کے نام سے منسوب ہیں

روم: اٹلی میں ایک چھوٹا اور خوبصورت دیہات ہے جسے ’ انٹرنیٹ کا حقیقی‘ گاؤں کہا جاسکتا ہے اس گاؤں میں موجود سہولیات اور جگہوں کو انٹرنیٹ کی مشہور سروسز کے نام دیئے گئے ہیں۔اٹلی کے صوبے ’’کیمپوباسو‘‘ میں واقع گاؤں کا نام ’’سویٹا کیمپو مارانو‘‘ ہے جس میں بہت کم آبادی رہتی ہے اور یہاں رہنے والے 400 افراد کو انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سہولیات حاصل نہیں لیکن ان کی عدم موجودگی پر وہ چاہتے ہیں کہ اس کی جگہ اصل سہولیات فراہم کی جائیں۔اس کمی کو دور کرنے کے لیے گاؤں کے لوگوں نے مختلف دکانوں ، سہولیات اور مقامات کا نام انٹرنیٹ کی مشہور سروسز کے نام پر رکھدیا ہے۔ مثلاً یہاں ایک چھوٹا سا سنیما گھر ہے جہاں لوگ بیٹھ کر فلم دیکھ سکتے ہیں اور اسے انہوں نے ’’یوٹیوب‘‘ کانام دیا ہے۔اس طرح گاؤں کے لوگوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود حقیقی سہولیات ان کے پاس موجود ہیں اور وہ روزانہ اس سے استفادہ کرتے ہیں خواہ وہ آن لائن ہوں یا نہیں۔ گاؤں میں ایک جگہ بیٹھنے کی کرسی ہے جس کے ساتھ ہی ایک بورڈ پر ٹویٹر کی علامتی چڑیا دیکھی جاسکتی ہے۔ ایک اور کونے پر ایک ٹیلی فون بوتھ ہے جسے ٹیلی فون کی بجائے واٹس ایپ کہا گیا ہے۔چھوٹے سے گاؤں میں ایک دکان نما اسٹور ہے جہاں سے لوگ ضروریاتِ زندگی کی اشیا خریدتے ہیں جب کہ اس دکان کو ’’ای بے‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔