اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت:بندر قتل کیس کے ثبوت لے کر فرار

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بندر احاطہ عدالت سے آلہ قتل سمیت سارے شواہد لے کر فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق راجستھان کے علاقے جے پور میں 2016 میں پیش آنے والے قتل کے واقعے کی سماعت مقامی عدالت میں جاری تھی ۔ عدالت نے پولیس کو شواہد پیش کرنے کا حکم دیا تو تفتیش کاروں کا جواب سن کر عدالت میں قہقہے لگنے شروع ہو گئے ۔ تفتیش کاروں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آج صبح جب ملزمان کو عدالت لایا گیا توآلہ قتل سمیت 15 ثبوت ایک تھیلے میں رکھے گئے تھے۔کچھ دیر کے لیے پولیس اہلکاروں نے تھیلا ایک درخت کے نیچے چھوڑا۔ درخت پر موجود بندر نیچے اترا اور تھیلا اٹھا کر فرار ہو گیا۔ پولیس اہلکاروں نے بندر کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اسے پکڑ نہیں پائے ۔