اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وہیل مچھلی کی خوراک بننے کےباوجود زندہ بچ جانے والا انسان

کیا آپ تصور بھی کر سکتے ہیں کہ آپ چند سیکنڈز کے لیے دنیا کے سب سے بڑی سمندری مخلوق یعنی وہیل مچھلی کا نوالہ بن جائیں اور اس کے بعد بچ بھی جائیں ۔ یقینا آپ ایسا ہرگز نہیں چاہیں گے بلکہ ایسا کوئی تصور بھی نہیں کرنا چاہتا ہو گا۔ لیکن اس تجربے سے امریکا کا ایک شہری گزر چکا ہے ۔

56سالہ مائیکل پیکارڈ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ برس میساچوسٹس میں سمندر کی تہہ سے لابسٹرز نکالنے کے لیے غوطہ لگا رہے تھے کہ اسی دوران 27 ہزار کلو گرام وزنی ایک مپ بیک وہیل کے منہ میں چلے گئے ۔ مائیک نے بتایا کہ جب انہوں نے غوطہ لگایا تو انہیں کچھ دیر بعد ایک جھٹکا محسوس ہوا جس کے بعد ان کے چاروں اطرف اندھیرا چھا گیا۔چند لمحوں بعد جسم پر شدید دباؤ محسوس ہوا جس کے بعد انہیں حالات کا اندازہ ہوا کہ یہ معاملہ کچھ اور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 سیکنڈ کے بعد وہیل نے اپنا سر سمندر کی سطح سے باہر نکالا اور انہیں باہر پھینک دیا۔جس کے بعد انہیں یہ جان کر زیادہ خوف محسوس ہوا کہ وہ ایک وہیل کے پیٹ میں تھے۔

مائک کا کہنا تھا کہ کشتی پر سوار ان کے ساتھی بھی وہیل کو اچانک اپنے قریب پا کر حیران تھے جنہوں نے مائیک کو مچھلی کے منہ سے باہر آتے دیکھ لیا تھا۔

مائیک کا کہنا تھا کہ ان کے ایک ساتھی نے سب سے پہلے ان کو پانی سے باہر نکلنے میں مدد کی جس کے بعدانہیں ایمرجنسی میں داخل کرایا گیا۔مائیک نے بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد 3 ہفتوں تک اسپتال میں رہے جبکہ حادثے میں ان کی ٹانگ زخمی ہوئی تھی ۔

کیا وہیل انسان کو کھا سکتی ہے؟

وہیل مچھلی جو کہ دنیا میں سب سے بڑی مخلوق تصور کی جاتی ہے۔ اسکا پیٹ اتنا بڑا ہوتا ہے کہ 100 سے زائد انسان آرام سے اس کے پیٹ میں سما سکتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ وہیل چاہے جتنی مرضی ہی بڑی کیوں نہ ہو لیکن یہ انسان کو نگل نہیں سکتی ۔ اس کی 2 وجوہات ہیں ایک تو شارک کی طرح اس کے منہ میں دانت نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انسان کو چیر پھاڑ نہیں سکتی ۔ دوسری اہم اور حیران کن وجہ یہ کہ جس وہیل مچھلی کی زبان دنیا پر چلنے پھرنے والے ایک بڑےہاتھی کے وزن سے بھی زیادہ ہوتی ہے اس کا گلہ صرف ایک انسانی مٹھی کے برابر ی کھل سکتا ہے ۔ اس لیے وہ کسی بھی ایسی بڑی چیز جو کہ اس کے حلق سے نیچے نہ اترے اگر غلطی سے منہ میں ڈال بھی لے تو تھوک دیتی ہے۔

مائیک کے معاملے میں سمندی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ مائیک وہیل کے منہ میں سیدھا لیٹے ہوں جس کے باعث وہیل کو مائیک کی موجودگی کا احساس نہیں ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں آج بھی وہیل کے بارے میں یہی تصور پایا جاتا ہے کہ یہ دیو ہیکل مخلوق انسان کو کھا سکتی ہے تو یہ افسوس ناک تصور ہے اور اس خوف کے باعث بہت سی وہیل کو مارا بھی جا چکا ہے۔