اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

تحریک انصاف کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

جبکہ رکن اسمبلی سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنےکا باضابطہ نوٹیفکیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پروزی الہیٰ کو موصول ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ آج ہی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر یں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کیا جانا ہے جو کہ تاخیر کا شکار ہے۔ دوسری جانب بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی متوقع ہے۔

احتجاج کے پیش نظر پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی کے انتظامات کڑے کر دیے گئے ہیں ۔ جبکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔