اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بشری ٰ اقبال نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے عدالتی فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے عمل کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔

بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پیغام میں سابق شوہر کے پوسٹ مارٹم کے متعلق مداحواں سے سوالات کیے کہ کیا آپ سب چاہتے ہیں کہ عامر کا جسم پوسٹ مارٹم کے اس مرحلے سے گزرے ؟

بشریٰ اقبال نےپوسٹ مارٹم کے مراحل کی تفصیلات شیئر کرتے ہوے پوچھا کہ کیاآپ ان کی روح کو یہ اذیت دےکر اپنی تسلی چاہتے ہیں ؟ ان کا کہنا تھا کہ شریعت بھی مردے کی چیر پھاڑ اور قبر کشائی کی اجازت نہیں دیتی۔


بشری ٰ اقبال نے اس حوالے سےغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پوسٹ مارٹم کروانے کا اور عامر کو انصاف دلوانے کادعویٰ کیا ہے ،وہ اس وقت کہاں تھے جب وہ خود انصاف مانگ رہے تھے اور جب ان کی عزت کو تار تار کیا گیا۔ بشریٰ اقبال نے دعویٰ کیا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث جہاز سے سفر تک نہ کر پا رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے شہری کی درخواست پر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد ان کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا ۔