لاہور: انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی اورلیگی ورکرز میں تصادم ،متعدد زخمی

لاہور میں ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران تحریک انصاف اور لیگی کارکنوں کے درمیان بینرز اتارنے پر جھگڑا ہوا ۔فائرنگ کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی167 جوہر ٹاؤن نے مخالفین کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیگی کارکنوں اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے درمیان انتخابی مہم کے بینرز اتارنے پر جھگڑا ہوا ۔ اس دوران مخالفین کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

مسلم لیگ (ن ) کے امید وار نذید چوہان کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ان کا بیٹا بھی زخمی ہوا ہے جبکہ فائرنگ مخالف امید وار اور اس کے بھائی نے کی ۔