اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی ، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وعدہ کر تا ہوں کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی ۔

سابق صدر نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداران سے ملاقات میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں بیٹھوں گا۔ کون کہتا ہے کہ بلتستان اور پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہو گئی ۔یہ سفید جھوٹ ہے ہم نے اپنی سیاست کمزور کرتے ہوئے پاکستان کو بچانے کی کوشش کی ۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ انوکھے لاڈلے نے 4سال کے دوران ملک میں مہنگائی کو عروج پر پہنچا دیا۔ یہ ہماری سنتے ہیں کب ہیں ،جب ہماری ضرورت پڑتی ہے توتب سنتے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں بیٹھنا ہے اور کارکنوں کر عزت دینی ہے۔ لوگوں کو پتا ہو گا کہ پیپلز پارٹی کا صدر لاہور گلبرگ میں بیٹھا ہے۔