اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلا م آباد میں مارکیٹیں ،شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز رات9 بجے بند کرنے کے احکامات

اسلام آباد میں بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹیں ،شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز رات9 بجے بند کرنے کا اعلان

وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 کے تحت احکامات پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گاجس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں مارکیٹیں ،گودام اور شاپنگ مال رات9 بجے تک ہی کھلے رہیں گے جبکہ شادی ہال رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے ۔

ریسٹورنٹس،کلب ،پارک ،سینما اور تھیٹر رات ساڑھے11بجے بند ہوں گے۔

ایمبولینس سروس ، اسپتال ، میڈیکل سٹور، پیٹرول پمپ اور بس اڈے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گےجبکہ تندور ،دودھ دہی کی دکانیں اور سبزی منڈیوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔