اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مرکزی قائدین کی کھاریاں آمد سے حوصلے بلند ہوگئے ، تحریک انصاف کھاریاں

کھاریاں (نیوز الرٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کی سرزمین کھاریاں آمد سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں ۔ مرکزی قیادت کی طرف سے بلدیاتی انتخابا ت میں شاندارکاکردگی پر شاباش پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کیلئے کیلئے قابل فخر ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں ممتاز ڈار ،نصیراحمد چوہدری ،نواز بیگہ ،ملک آفتاب ،وقاص مجید کونسلر ، ملک اختر اعوان کونسلر ودیگر کونسلران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود،رائے عزیز اللہ ودیگر نے ڈیرہ چوہدری ناصر احمد چھپر پر آکر ہماری جو حوصلہ افزائی کی ہے اس سے ہمارے جذبات کو تقویت ملی ہے ہم پہلے سے بڑھ کر تحریک کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں رہے ہیں وہ ہمار ے لئے قابل تقلید ہے ۔