دبئی سے پشاور آنیوالی پرواز میں مسافر کے بیگ سے ایک کروڑ روپے کے 170 موبائل فونز برآمد

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی سے پشاور آنیوالی پرواز میں مسافر بیگ سے ایک کروڑ روپے کی مالیت کے 170 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق روز پشاور ائیرپورٹ پر دبئی سے آنیوالی نجی ائیرلائن کی پرواز میں سوار مسافر کے بیگ سے کسٹم اہلکاروں نے تلاشی لے کر مختلف کمپنیوں کے 170 موبائل فونز برآمد کر لیے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے 170 موبائل فونز کی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ بیگ کے مالک کی تلاش جاری تاہم ابھی تک بیگ کا مالک کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔