اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یہ سیلاب تو امداد سے سنبھل جائے گا مستقبل کا پلان بتائیں،اداکار یاسر حسین

پاکستانی ادکاراورہدایت کار یاسر حسین نے حالیہ سیلابی صورت حال کے حوالے سے انتظامیہ کے آگے سوال اٹھایا ہے کہ یہ سیلاب تو امداد سے سنبھال جائے گا اگلے سال کا پلان بتائیں۔

اداکار یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنے خاص نکتہ نظر اور بے لاگ تبصروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اداکار نے سیلاب کے حوالے سے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک اسٹیٹس شیئر کیا جس میں برسراقتدار حکمرانوں اور سرکاری حکام سے سوال پوچھا گیا ہے۔

یاسر حسین نے لکھا کہ بارش تو رحمت ہوتی تھی اوررحمت ہی رہے گی۔ دریا پر بند اور ڈیم ضروری تھے اور رہیں گے۔ حکومت آگے بڑھے، یہ سیلاب تو امداد سے سنبھال جائے گا اگلے سال کا پلان بتائیں ؟؟

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ڈیمز سیلاب کو نہیں روک سکتے۔ پیشگی اطلاعات ہی اس کا موثر حل ہے۔ پانی کی گزرگاہ کو نہ روکیے اسے گزرنے کی جگہ دیں ۔ کمزورمقامات کو مستحکم کریں۔