اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آصف زرداری ناراض پی ٹی آئی اراکین سے رابطے کے لیے تیار

لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے امکان پر حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں سرگرم ہیں، دوسری جانب آصف زرداری ناراض پی ٹی آئی اراکین سے رابطے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے کوئی بھی کارروائی شروع کرنے سے پہلے عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات کے نتیجے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل دونوں بڑی جماعتوں نے آج وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کے اقدامات کرنے تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تازہ ترین صورتحال پر مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں اور آصف علی زرداری کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔