اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا میں گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلی فورنیا سے 20 نومبر کو حراست میں لیا گیا لیکن اس حوالے سے بھارتی حکومت کو سرکاری سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والا گولڈی برار حال ہی میں کینیڈا سے امریکا پہنچا تھا اور اس کا موقف تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اسے کینیڈا میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گولڈی برار نے سدھو موسے والا کے قتل کی زمہ داری فیس بک پوسٹ کے ذریعے قبول کی تھی اور پھر وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں وہ ریاست کیلی فورنیا کے مختلف شہروں میں رہائش اختیار کرتا رہا۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی کردار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے میں آپ کو یہ ایک مصدقہ خبر دے رہا ہوں کہ گولڈی برار امریکا میں گرفتار ہوگیا ہے۔