چوہدری شجاعت کے خاندان کو انہی کی تقلید کرنی چاہیے،مولانا فضل الرحمان

چوہدری شجاعت کے خاندان کو انہی کی تقلید کرنی چاہیے،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں۔

کراچی میں مولانا فضل الرحمٰن ایس ایم منیر مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ مونس الہٰی کی سیاست ہے، چوہدری شجاعت ان کے بڑے ہیں، مونس الہٰی سے متعلق سوال انہی سے کیے جائیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے حالات کے مطابق جرأت مندانہ فیصلہ کیا ہے، میرے خیال میں چوہدری شجاعت کے خاندان کو انہی کی تقلید کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے، ملک کو مضبوط کرنا ہر فرد کی ذمے داری ہے۔

پی ٹی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، موجودہ حکومت نے اسے گرے لسٹ سے نکالا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر بنانا ہے۔