اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ:پریکسٹس اینڈ پروسیجر بل پر آج سماعت کرے گا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت اب سے کچھ دیر بعد شروع کرے گا۔

کیس پر درخواست گزار کے وکلا اپنے دلائل اور موقف عدالت کے سامنے رکھیں گے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وکلا اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوں گے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

گزشتہ سماعت پرعدالت نے پاکستان مسلم لیگ( ن)،پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سمیت 9 سیاسی جماعتوں کونوٹسز جاری کیے تھے۔

گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روکتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کی تھی ۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس ہونے کے بعد صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔

بل میں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی تھی ۔

بل کے مطابق از خود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کی بجائے 3 سینئر ججز کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بینچ تشکیل دینے کے معاملات پر بھی چیف جسٹس کے اختیارات کو محدود کیا گیا تھا۔