اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جب حکومت ملی توجی ڈی پی گروتھ6فیصدتھی،اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب معیشت میں گراوٹ کا سلسلہ رک چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب حکومت ملی توجی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تھی۔ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے بھاری سیاسی قیمت اداکی۔ملک کیلئےبہت مشکل فیصلےکیےگئے، پاکستان کی ساکھ ختم ہو چکی تھی۔دعاہے9واں اقتصادی جائزہ جلدمکمل ہو۔

وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئےکہا کہ 2013میں حکومت سنبھالی تھی تو بہت مشکلات تھیں، حکومت پچھلےایک سال سےزمہ داری نبھارہی ہے، اس کوہم ای پاکستان یا5ای کانام دےسکتےہیں۔

عدالتی حکم پر آئین سے انحراف کرکے رقم جاری نہیں کر سکتے،الیکشن نہیں ہو سکتے:اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ ہمارے5ڈرائیونگ ایریازہیں اس حوالےسےروڈمیپ تیارکیاہے، حکومت نے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، رواں مالی سال انتہائی مشکل تھا، میکرواکنامک استحکام کی بحالی کیلئے پلان تیارکیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقصد میکرواکنامک استحکام کی بحالی ہے، میکرواکنامک استحکام حکومت کاوژن ہے، 24سے47ویں معیشت تک جانےمیں بہت سارےمحرکات ہیں، 2013میں3ایز،اس سال5ایزکانام دیاہے، ایکسپورٹ،ایکویٹی،امپاورمنٹ،انوائرنمنٹ،انرجی کا نام دیاگیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت 2017 میں 24،2023میں47 ویں بنی، ہم نے ملک کو ترقی کے راستے پر لانا ہے، میکرواکنامک استحکام حکومت کاوژن ہے، جب حکومت سنبھالی توخسارہ اورمہنگائی کادباؤزیادہ تھا۔

اسحاق ڈارکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں ہورہی تھیں، ایک سہ ماہی میں زرمبادلہ ذخائرمیں6.4ارب ڈالرکمی آئی، اب معیشت میں گراوٹ رک چکی ہے، جب حکومت ملی توجی ڈی پی گروتھ6فیصدتھی، بیس لائن کی وجہ سےاگلےسال منفی گروتھ ہوگئی، اندرونی،بیرونی طورپرایک بات ہورہی تھی پاکستان ڈیفالٹ کررہاہے۔