اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں آگ لگ گئی

گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں موجود آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے 5 افراد آتشزدگی کےزیراثر آنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

خبروں کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب علاقےمعافی والا میں واقع تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں اچانک آگ لگنے سے پیش آیا۔

آئل ٹینکر میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تیل کے دو کنٹینرز اور قریب میں قائم پلاسٹک فیکٹری کو بھی اپنے زیر اثر لے لیا۔

ذرائع کے مطابق آگ کے باعث گودام میں کام کرنے والے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا ۔

کراچی میں آتش زدگی : کیس پراپرٹی کی 500 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل جل گئے

بعد ازاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کولاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب3 گھنٹے سے فائر فائٹنگ آپریشن جاری رہا ، جس میں ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں شدید مالی نقصان بھی ہوا جس میں لاکھوں روپے مالیت کا پٹرول اور قریبی فیکٹری میں موجود پلاسٹک خاکستر ہوگیا۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔