اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عام انتخابات 10 نومبر کرانے کی پلاننگ ہے،خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ اتحادی جماعتوں ( پی ڈی ایم) کے سربراہان مل کر کریں گے۔

خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے رقم اس بجٹ میں مختص کر دی گئی ہے، اب رقم اور سکیورٹی وسائل موجود ہیں، ہم الیکشن کی تیاری میں ہیں اس کیلئے وسائل فراہم کر دئیے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ اگر اسمبلی خود تحلیل ہوتی ہے تو الیکشن کے لئے 60 دن ہوں گے، ایک آپشن یہ ہے کہ اگر وزیر اعظم ایک دن پہلے بھی اسمبلی توڑ دیں تو پھر 90 دن بنتے ہیں۔

حکومت نے بجٹ میں انتخابات کیلئے48 ارب روپےمختص کر دیے

ان کا کہنا تھا کہ90 روز کے حساب سے10 نومبر کی تاریخ بنتی ہے، ابھی تک تو ہماری دس نومبر کی پلاننگ ہے،وزیر توانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاوٹ جیو پالیٹکس ہے۔

امریکا اور مغربی افواج افغانستان سے انخلا کر گئی ہیں،اب ان کے براہ راست مفادات خطے میں نہیں ہیں،جس سے ہماری خارجہ پالیسی بھی تبدیل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید خرابی تب آئی،جب اس وقت کی حکومت نے کہا کہ افغانستان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، اس جملے نے بھی پاکستان کی فارن پالیسی تبدیل کی۔