اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نئی پارٹی کی لانچنگ،جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول:شاہ محمودقریشی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہنئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاق نے 12 ماہ کا بجٹ دیا اور پنجاب نے 4 ماہ کے بجٹ کا فیصلہ کیا، عبوری حکومت کو بجٹ پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔

عام انتخابات 10 نومبر کرانے کی پلاننگ ہے،خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے ہٹ مین ہیں، بجٹ میں الیکشن کے لیے پیسا رکھا ہے، نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے، اس بجٹ میں بار بار ترمیم ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہوگا پیسا کہاں ہے آپ کے پاس؟ بجٹ میں ساڑھے 600 ارب کا سرپلس دکھایاگیا ہے وہ کہاں سے آئے گا؟

جہانگیر ترین کی پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔