اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

میں روزانہ موت کی خواہش کرتی ہوں:صحیفہ جبار

دبئی :پاکستان شوبز کی خوبرواداکارہ صحیفہ جبارخٹک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ذہنی مسائل میں مبتلاہ ہیں اور مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اسٹوریز پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ شدید ذہنی مسائل کا شکار ہیں کئی مہینوں سے سوئی نہیں ہیں ، اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ” میں ان دنوں ذہنی مسائل میں مبتلاہ ہوں ، میںاس بات کو تسلیم نہیں کر پا رہی اور بہت بے سکون ہوں“۔

صحیفہ جبار نے کہا کہ وہ روزانہ موت کی خواہش کرتی ہیں ، اور وہ کچھ کھاتی پیتی نہیں انکا وزن 12 کلو کم ہو گیا ہے اور انہیں ہر کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔


صحیفہ جبار نے کہا کہ میں یہ بتا دوں کہ میں اس وقت دبئی کے عالیشان ہوٹل کے نرم و ملائم اور پرسکون بیڈ پر لیٹ کر یہ سب لکھ رہی ہوںمگر میں اس وقت بھی ناقابل بیان تکلیف میں ہوں ، صحیفہ اپنے شوہر کے حوالے سے بتایا کہ وہ انکا بہت خیال رکھتےہیں، اور انکی پوری طرح مدد کر رہے ہیں ۔

اداکارہ کا مزیدیہ کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ انہوں نے ایسا اچھا کام کیا تھا جو انہیں اتنا سمجھنے اور محبت کرنے والا شوہر ملا ہے۔