اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

990,865FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

چیئرمین پی ٹی آئی ٹائیگر فورس سے ملک پر قبضہ کرنا چاہتے تھے:رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ اور (ن) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی باقاعدہ بغاوت کی تیاری کر رہے تھے،10 لاکھ افرادپر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی جا رہی تھی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم اورمیرے خلاف قتل کا الزام لگایا، لیکن جی آئی ٹی نے انکو جھوٹا قرار دے دیا۔ رانا ثناء اللہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ اور الزام تراشی میں مہارت رکھتے ہیں ، چیئر مین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ انکے پاس الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ، جے آئی ٹی نے چیئر مین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دے دیا ، چیئر مین پی ٹی آئی کا بیان تحریر کیا گیا ، اس پر انکے دستخط بھی موجود ہیں۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کی ذہن سازی کی اور ان میں زہر بھری ، وہ باقاعدہ بغاوت کی تیاری کر رہے تھے۔

نفرت کی سیاست عوام میں داخل کی جارہی تھی:رانا ثنا اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر قابض ہو کر یہ اپنا ایجنڈہ نافذ کرنا چاہتے تھے ، 9 مئی کو پاکستان پر قبضہ کرنے اور تنصیبات پر حملہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا ، جہاں تنصیبات پر حملے ہو ئے انکی مکمل تفتیش ہو رہی ہے،یہ چند سو لوگ ہیں کہ جنکے خلاف قانون حرکت میں ہے، یہ افراد انصاف کے کٹہرے میں لائے جا ئیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ ایک سال سے غلیل فورس اور پیٹرول بم بنانے کی تیاری کی جا رہی تھی ، ٹائیگر فورس اور جتھوں کو سرکاری فنڈز سے قرضے دلائے گئے، یہ 10 لاکھ افراد پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار کر رہے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی اس فورس سے ملک پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، کورونا کے پیسے عوام پر کم اور ٹائیگر ڈنڈا فورس پر زیادہ لگائے گئے ، 9 مئی کے واقعات، آڈیو ، اقبالی بیانات پر جلد پیش رفت ہو گی ، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے ، فتنہ اپنے انجام کو پہنچا۔