اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان تحریک انصاف کی اہم رکن پیپلزپارٹی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ثانیہ کامران نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ثانیہ کامران نے کہا کہ میں پچھلے 15 سال سے پنجاب میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہوں، شخصیات ریڈ لائن نہیں ہوتیں پاکستان ریڈ لائن ہے۔

ثانیہ کامران کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد جو واقعات پیش آئے انتہائی افسوسناک ہیں، کپتان کے اردگرد لوگ پرتشدد سیاست کرنا چاہتے تھے۔

پنجاب کےاہم سیاسی خاندان پیپلزپارٹی میں شمولیت کو تیار

سابق پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے والوں کو چاہیے کہ قوم اور فوج سے معافی مانگیں، 9 مئی کے واقعے میں ملوث ہر کردار کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ایک بار بھر مقبولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا ہےکہ آج زرداری صاحب ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھا سکتے ہیں ،میں پیپلز پارٹی کے ووٹرز اور سپورٹرز سے گذارش کرتی ہوں کہ مجھے قبول کریں ۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا ہےکہ آج ثانیہ کامران صاحبہ پیپلز پارٹی کی فیملی کا حصہ بنی ہیں، پیپلز پارٹی پیار ، محبت، اخلاص اور عزت دینے والی جماعت ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایک ایک پریس کانفرس کر کے دودھ کے دھلے بننے والے اصل ملزم ہیں، ان لوگوں نے سال ڈیڑھ سال میں نوجوانوں کو منظم طریقے سے لڑوایا ۔