اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سمندری طوفان بپرجوائے آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا

کراچی : بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا۔
سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 310 کلومیٹر جبکہ کیٹی بندر سے 240 کلو میٹر دور ہے، بحیرہ عرب میں ہوائیں 150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگیں، سمندری طوفان آج دن 11 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کا سجاول اور کھارو کے علاقوں میں خطرہ بڑھنے لگا جبکہ بپر جوئے سے جاتی، کھارو چھان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں، سمندری طوفان کے نتیجے میں پاکستان کے جنوب مشرقی ساحلی پٹی پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

جنوب مشرقی سندھ میں کچھ مقامات پر شدید بارش بھی ہو سکتی ہے، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ میں آج سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہو گیا، جو کہ 17 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے، دوسری طرف انتظامیہ ، پاکستان نیوی اور آرمی کیجانب سے ساحلی علاقوں میں انخلاکی کوششوں کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔