اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاک سوزوکی نے مزید 16 دن پلانٹ بند رکھنے کا اعلان کردیا

پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس مزید 16 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رہیں گے۔ فیصلہ پارٹس کی قلت اور انوینٹری نا ہونے کے باعث کیا۔

اس سے قبل پاک سوزوکی نے اپنےموٹر سائیکل پلانٹ کی بندش میں 16 جون تک توسیع کی تھی۔

کمپنی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے۔