اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کراچی کی ترقی میری ذمہ داری ہے،پانچ سال بعد جواب لیا جاسکتا ہے،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے بہت سارے مسائل ہیں جن کا تعلق وفاق سے بھی جڑا ہے۔

میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی پی کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں، عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی پی نے نفرت اور انتہا پسندی کا نسلوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ قبرستان شہید جیالوں سے بھرے ہوئے ہیں، یہ شہر جب فون کال پر چلتا تھا اس وقت صرف جیالے سامنے کھڑے تھے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، ہم اس کامیابی کو تمام شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے، راتوں رات بننے والے پارٹی کے جو رہنما غائب بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ہے، کشمیر سمیت ملک بھر میں ہر جگہ پیپلز پارٹی کے نمائندے جیت رہے ہیں جبکہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا راستی روکا گیا۔

بلاول بھٹوپنجاب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل کراچی کی ترقی میں ہے اور شہر کی ترقی میری ذمہ داری ہے جس کا پانچ سال بعد مجھ سے جواب لیا جاسکتا ہے، کراچی میں مسائل بہت ہیں جس کا تعلق وفاق سے بھی ہے۔

یونان میں پیش آنے والے واقعے پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انسانی اسمگلنگ کے واقعات کے خلاف سختی کے باوجود یہ واقعہ پیش آیا، حکومت انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

مزید خبریں