اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

کراچی کے پولو گراؤنڈ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان و رہنماؤں نے شرکت کی۔

الیکشن کمشنر سندھ نے نومنتخب میئر کراچی سے عہدے کا حلف لیا جس میں انہوں نے اس بات کا حلف لیا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے ہر صورت اقدامات کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے۔

حلف اٹھانے کے بعد پنڈال میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ’زندہ ہے بھٹو، وزیراعظم بلاول سمیت دیگر نعرے لگائے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کراچی کی علامتی چابی میئر کراچی مرتضی وہاب کے حوالے کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا اس عزت افزائی پر شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے بلاتفریق خدمت کے لیے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔ ہم کراچی کی عوام کو وفا اور خدمت کا یقین دلاتے ہیں، نفرتوں اور تفریق کی سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کے منشور پر تمام بلدیاتی نمائندے اپنا کردار ادا کریں گے، کراچی میں ایک مثبت تبدیلی سب دیکھیں گے۔