امریکا کی 3 ریاستوں واشنگٹن، میسوری اور الینوائے میں فائرنگ کےمختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ ریاست الینوائے کے علاقے ولبروک کے ایک مال میں پیش آیا جہاں افریقی غلاموں کی آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا تاہم اس دوران جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب ریاست واشنگٹن میں ونڈرلینڈ ڈانس میوزک فیسٹیول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے اور 3 زخمی ہوئے ،زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کا تیسرا واقعہ ریاست میسوری کی ایک رہائشی عمارت کی اوپری منزل میں جاری پارٹی میں رات ایک بجے کے بعد پیش آیا جس میں 17 سالہ نوجوان ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جن کی عمریں 19 اور 15 سال ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا میں صرف رواں برس مختلف واقعات میں فائرنگ کے 307 واقعات پیش آ چکے ہیں ۔