اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صندل خٹک کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں گرفتار صندل خٹک کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کاحکم دیدیا۔

منگل کو ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، انہیں ایف آئی اے نے 12 جون کو حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹک ٹاکر کے وکیل نے کہا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیا گیا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

صندل خٹک نے عدالت کو دیئے گئے اپنے بیان میں حریم شاہ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال سے مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کررہی ہیں۔

سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرکے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر لیک کی گئی تھیں۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس کا الزام پرانی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک پر لگایا تھا۔