اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بچے مسلمان ہیں میرا اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:سنیتا مارشل

اداکار اور ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ انکے بچے مسلمان ہیں تاہم وہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ان پر کوئی زبردستی نہیں ہے۔

شادی روز کے فیصلے کیا تھا کہ بچے اسلام کو فالو کریں گے اور اس فیصلے پر عمل کیا ہے ، میرے بچے نماز اور قرآن پڑھتے ہیں اور روزے رکھتے ہیں ۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بریک لے لی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر اداکار حسن احمد اور انکے گھر والوں نے کبھی اس سلسلے میں دباؤ نہیں ڈالا، سوشل میڈیا پر اس بارے میں کمنٹس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ میرے بھائی بہن سب ملک سے باہر رہتے ہیں، میں گھومنے پھرنے تو باہر جاتی ہوں لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی ۔

اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ۔