اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شہباز شریف اورآصف زرداری کے درمیان تنازع نہیں بننا چاہتا:نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے پاکستان کے سابق کپتان نے بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی اور آئی پی سی منسٹری کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

وزارت سے استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کو ہر طرح کی پاوور کے استعمال سمیت میٹنگز کرنے سے روکا جائے،چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں چیف الیکشن کمیشنر اور وفاقی وزرات سے استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کو ہر طرح کی پاوور کے استعمال سمیت میٹنگز کرنے سے روکا جائے، نوٹس کے متن کے مطابق وزیراعظم شہباز نے مینجمنٹ کمیٹی کو 19 جون تک کام کرنے کی مہلت دی تھی ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ آج شام کو طلب کی گئی ہے، جسکی صدارت نجم سیٹھی کریں گے، میٹنگ کا ایجنڈا پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کی تشکیل ہے۔

ذکاء اشرف کےچیئرمین پی سی بی بننے کے امکانات روشن

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں دیپارٹمنٹ کے 4 اور ریجنز کے 4 نمائندوں کی منظوری لی جائے گی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ کمیٹی کو گورننگ بورڈ بناکر الیکشن کروانے کا ٹاسک سونپا تھا ، مینجمنٹ کمیٹی میں نجم سیٹھی ، شکیل شیخ ، ہارون رشید ، ایزدسید، تنویر پانے زئی اور گل زادہ کا کڑ شامل ہیں تاہم سابق کپتان شاہد آفریدی اور ثناء میر نے مینجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا رہا تھا ۔

(ن) لیگ چاہتی تھی کہ نجی سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے کہ اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے۔

جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف کا حق ہے ، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے