اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

صحافی صابرشاکر کےگھر پر پویس کا چھاپہ،لوڈ کلاشنکوف برآمد

پولیس نے صحافی صابر شاکر کے گھر میں چھاپہ مارا ۔

پولیس نے صحافی صابر شاکر کے ایف سیون فور اسلام آباد میں واقع انکی رہائش گاہ پرسرچ وارنٹ کے ساتھ چھاپہ مارا ۔

صحافی صابر شاکر کی گرفتاری کی غرض سے گھر کے مختلف کمروں کی تلاشی لی گئی۔ رپورٹ کےمطابق ملزم کے رہائشی کمرہ کی الماری سےلوڈ کلاشنکوف برآمد ہو ئی ، پولیس ریڈ کے دوران ملزم کی اہلخانہ میں سے کوئی موجود نہیں تھا۔

پولیس کو کلاشنکوف کا لائسنس یا اجازت نامہ نہیں ملا جسکی وجہ سے اسے قبضے میں لیا گیا ۔پولیس نے بغیر لائسنس کے اسلحہ رکھنے پرصحافی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیشی آفیسر کو مامور کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔