غیر قانونی طور پریورپ جانے والے 52 پاکستانی ایران میں گرفتار کر لئے گئے ۔
ایرانی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار افراد کوپاکستان لیویز کےحوالے کر دیا ہے ، ڈی پورٹ ہو نے والے نوجوان بہتر روزگار کی تلاش میں یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے ۔
ایران میں گرفتار ہونےوالے پاکستانیوںمیں سے 43 کا تعلق پنجاب سے ہے ، 8 کے پی کے رہائشی ہیں جبکہ ایک ایک کا تعلق سندھ ، بلوچستان اور کشمیر سے ہے۔
یونان کشتی حادثہ،مرکزی ایجنٹ وزیر آباد سے گرفتار
واضح رہے کہ لبیا سے یورپ جانےوالی کشتی 14 جون کو یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی ۔کشتی میں 750 کے قریب تارکین وطن موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق 104 افراد کو بچا لیا گیا ، جن میں سے 13 افرادکا تعلق پاکستان سے تھا، یورپ جانے کی خواہش لیے ہو ئے750 تارکین وطن اس کشتی میں سوار تھے ، ان میں پاکستان ، شام، مصر اوردیگرسے تعلق رکھنے والے افراد تھے ۔