اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صدف کنول اور سائرہ یوسف کے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صدف کنول اور سائرہ یوسف کی فلم بے بی لیشیئس کے پریمیئر میں ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں ۔

عید الاضحی کے موقع پر شہروز اور انکی سابقہ اہلیہ سائرہ کی فلم بےبی لیشیئس ریلیز ہو ئی ، ریلیز سے قبل فلم کا پریمیئر ہوا جس میں یمنیٰ زیدی، رمشا خان ، حرامانی سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی ، فلم کے پریمیئر میں شہروز کی اہلیہ کی صدف کنول نے بھی شرکت کی۔

سائرہ اور صدف ایک دوسرے سے گلے بھی ملیں ، اس موقع پر شہروز اور بہروز سبز واری بھی وہیں موجود تھے جب کہ ویڈیو وائرل ہو ئی تو صارفین نے تبصرے کیےاور سائرہ کو پروفیشنل خاتون قرار دیا ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

صارفین کا خیال تھا کہ سائرہ اور صدف کا یک دوسرے سے سامنا روایتی ہو گا اور شاید وہ بات نہ کریںلیکن اس طرح دونوں کا غیر معمولی رویہ دیکھ کر مداحوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی ۔

ایک صارف نے لکھا ان لوگوں نے پوری دنیا کیلئے مثال قائم کر دی ہے ، شاندار

ایک صارف نے لکھا کہ سب لوگ سائرہ کی تعریف کیوں کر رہے ہیں ، میرا خیال ہے کہ یہاں صدف کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔

طیبہ اکرم نامی خاتون نے کہا سائرہ انتہائی مچور اور پروفیشنل ہے ، سائرہ نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔